برطانوی دارالحکومت لندن میں دنیا کی پہلی ڈرائیور لیس ٹیوپ ٹرین چلے گی۔
جدید ٹیکنالوجی کے دور میں برطانوی دارالحکومت کی شہری حکومت نے دنیا کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹیوب ٹرین کا ڈیزائن پیش کر دیا ہے اور اس ٹرین منصوبے پر
اربوں ڈالر لاگت آئے گی جب کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سو ٹرینیں تیار کی جائیں گی۔ لندن کے میئر کے مطابق یہ ٹیوپ ٹرینیں 2022ء سے شہریوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دی جائیں گی لیکن ابتدائی طور پر ڈرائیور ٹرین میں سوار ہو کر اس کی کارکردگی کا مشاہدہ کریں گے۔